تشریح:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ ہُ عنہ کی یہ حدیث (اَلشُوُمُ فیِ الدارِ) دو طرح سے مروی ہے۔ ایک میں حتمی طور پر نحوست کا ذکر ہے۔ دوسری میں (اِن کَانَ الشُوُمُ) کے الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست ہو سکتی ہے تو ان تین چیزوں میں ہو سکتی ہے، یعنی ان کا باعثِ نحس ہونا یقینی نہیں ہے، تاہم امکان ضرور ہے۔ اور وہ نحوست یہی ہے کہ عورت بد زُبان ہو گھوڑا سرکش وغیرہ ہو، اسی طرح گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں وغیرہ۔