تشریح:
یہ بہت بڑا انعام ہے کہ امت میں ایسے صالحین پیدا ہوئے ہیں اور آ ئیندہ بھی ہونگے جو دین کے معاملے میں ایسی خدمات سر انجام دیں گے جو انتہائی اہم اور ضروری ہونگی۔ مگر یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ خود انہیں بھی اس کا احساس ہو یا لوگوں میں ان کا تعارف ہو یا وہ خود اپنا چرچا کرتے پھریں۔۔۔۔۔۔ بلکہ ان کی خدمات ِ جلیلہ سے علمائے حق میں ان کے متعلق یہ صفت جانی جائے گی۔ ممکن ہے وہ مجاہد ہو یا حاکم یا داعی۔