موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَهْدِيِّ (بابُ الْمَهْدِيِّ)
حکم : صحیح
4299 . حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, يَقُولُ: لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً. قَالَ: فَكَبَّرَ النَّاسُ وَضَجُّوا، ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً خَفِيفَةً، قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ! مَا قَالَ؟ قَالَ: كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: مہدی کا بیان
باب: مہدی کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4299. سیدنا جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”یہ دین بارہ خلیفوں تک معزز اور غالب رہے گا۔“ چنانچہ لوگوں نے اللہ اکبر کہا اور آواز بلند کی۔ پھر آپ ﷺ نے آہستہ سے ایک بات کہی۔ تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: ابا جان! آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“