تشریح:
یہ روایت اگرچہ سندَا ضعیف ہے، لیکن نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا امت کا اجتما عی فریضہ ہے۔ اگر اس کی ادائیگی میں سستی غفلت یا اعراض ہونے لگے تو یہ بہت بڑا فتنہ ہے اور اگر خلیفۃ المسلیمین کو اس مقصد کے لیئے قتال کرنا پڑے تو حق ہے، جیسے کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔ تو اسی مناسبت سے یہ احادیث ان ابواب میں ذکر کی گئی ہیں۔