قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّا)

حکم : صحیح 

4401. حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَسبِي ظَبْيَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ... بِمَعْنَى (4399)، عُثْمَانَ قَالَ: أَوَ مَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ حَتَّى يَفِيقَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ<؟! قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَخَلَّى عَنْهَا.

مترجم:

4401.

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ لوگ اس عورت کو لے کر سیدنا علی بن ابی طالب ؓ کے پاس سے گزرے۔ اور عثمان (عثمان بن ابی شیبہ) کی روایت (4399) کے ہم معنی بیان کیا۔ انہوں نے کہا: کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”تین افراد سے قلم اٹھا لیا گیا ہے مجنون جس کی عقل مغلوب ہو حتیٰ کہ افاقہ پا جائے اور سویا ہوا حتیٰ کہ جاگ جائے اور بچہ حتیٰ کہ بالغ ہو جائے۔“ سیدنا عمر ؓ نے کہا: آپ نے بجا کہا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔