موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْأَمَةِ تَزْنِي وَلَمْ تُحْصَنْ)
حکم : صحیح
4490 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَحُدَّهَا، وَلَا يُعَيِّرْهَا- ثَلَاثَ مِرَارٍ- فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ, فَلْيَجْلِدْهَا، وَلْيَبِعْهَا بِضَفِيرٍ أَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
باب: غیر شادی شدہ لونڈی زنا کرے تو ؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4490. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے تو چاہیئے کہ اسے حد لگائے اور عار نہ دلائے اور تین بار تک ایسا کرے، اگر چوتھی بار بھی کرے تو اسے حد لگائے اور ایک رسی کے بدلے بیچ ڈالے۔“ یا فرمایا: ”بالوں کی رسی کے عوض بیچ دے۔“