موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ أَوْ مَثَّلَ بِهِ أَيُقَادُ مِنْهُ)
حکم : حسن
4540 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا سَوَّارٌ أَبُو حَمْزَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مُسْتَصْرِخٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جَارِيَةٌ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ وَيْحَكَ مَا لَكَ قَالَ شَرًّا أَبْصَرَ لِسَيِّدِهِ جَارِيَةً لَهُ فَغَارَ فَجَبَّ مَذَاكِيرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ بِالرَّجُلِ فَطُلِبَ فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى مَنْ نُصْرَتِي قَالَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ أَوْ قَالَ كُلِّ مُسْلِمٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الَّذِي عَتَقَ كَانَ اسْمُهُ رَوْحُ بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الَّذِي جَبَّهُ زِنْبَاعٌ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا زِنْبَاعٌ أَبُو رَوْحٍ كَانَ مَوْلَى الْعَبْدِ
سنن ابو داؤد:
کتاب: دیتوں کا بیان
باب: اگر کوئی اپنے غلام کو قتل کر دے یا اس کا کان ، ناک وغیرہ کاٹ ڈالے تو کیا اس سے قصاص لیا جائے گا؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4540. جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی چلاتا ہوا نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اس کی لونڈی تھی، اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”افسوس تجھ پر، تجھے کیا ہوا ہے؟“ اس نے کہا: بہت برا ہوا ہے۔ میں نے اپنے مالک کی لونڈی کو دیکھ لیا، تو اسے غیرت آئی اور پھر اس نے میرا ذکر کاٹ ڈلا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس آدمی کو میرے پاس لاؤ۔“ اسے ڈھونڈا گیا مگر نہ لا سکے۔ تو آپ ﷺ نے غلام سے فرمایا: ”جاؤ تم آزاد ہو۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! (اگر وہ مجھے دوبارہ غلام بنانے کی کوشش کرے تو) میری مدد کون کرے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر مسلمان۔“ یا فرمایا: ”ہر مومن۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ آزاد کیے جانے والے کا نام روح بن دینار تھا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں جس نے اس کا ذکر کاٹا اس کا نام زنباع تھا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ زنباع ابوروح ہے۔ یہ اس غلام (روح بن دینار) کا آقا تھا۔