تشریح:
تقدیر یعنی اللہ عزوجل کا ازلی اور ابدی علم عین برحق ہے، کہیں بھی اس سے ذرہ برابر کچھ مختلف نہیں ہو سکتا، مگر علم بندوں کو مجبور نہیں کرتا۔ انسانوں کے لئے جائز نہیں کہ اپنے آئندہ امور میں تقدیرکو بطور عذراور بہانہ پیش کریں، کیونکہ ہر ایک کو صحیح راہ کا اختیار کرنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایا گیا ہے، لیکن ماضی کے حقائق میں تقدیر کا بیان بطور عذر، مباح ہے۔