تشریح:
یہ روایت اگرچہ ضعیف ہے۔ لیکن دیگر صحیح احادیث میں یہ ہے کہ نبی کریمﷺ قبلہ رو ہوکر دایئں کروٹ پر سوتے تھے۔ جیسے کے اگلی روایت میں آرہا ہے۔ اس طرح مسجد نبوی آپ کے سر کی جانب ہوتی تھی۔ بعض نے یہ بھی مفہوم بیان کیا ہے۔ کہ آپ ﷺ کا مصلیٰ اور جائے نماز تہجد کےلئے آپ کے سر کے پاس ہی ہوتا تھا۔ غرض یہ ہے کہ آپﷺ سوتے وقت بھی ذکر اور عبادت کی تیاری سے غافل نہیں رہتے تھے۔