موضوعات
قسم الحديث (القائل): مقطوع ، اتصال السند: منقطع ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ)
حکم : ضعیف
5100 . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو النَّضْرِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ, قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْفِلَسْطِينِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ أَسَرَّ إِلَيْهِ، فَقَالَ: >إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ, فَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ- سَبْعَ مَرَّاتٍ-, فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ، ثُمَّ مِتَّ فِي لَيْلَتِكَ, كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا، وَإِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ, فَقُلْ كَذَلِكَ, فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ فِي يَوْمِكَ, كُتِبَ لَكَ جِوَارٌ مِنْهَا<. أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ عَنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ قَالَ أَسَرَّهَا إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَحْنُ نَخُصُّ بِهَا إِخْوَانَنَا.
سنن ابو داؤد:
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل
(باب: صبح کے وقت کی دعائیں
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
5100. مسلم بن حارث تمیمی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے راز داری کے انداز میں فرمایا: ”جب تم نماز مغرب سے سلام پھیرو تو سات بار «اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ» ”کہہ لیا کرو۔“ اے ﷲ! مجھے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھ۔“ اگر تم یہ کہہ لو اور اسی رات مر جاؤ تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا اور جب صبح کی نماز پڑھ چکو تو اسی طرح کہہ لیا کرو، اگر تم اس دن میں مر گئے، تو تمہارے لیے جہنم سے بچاؤ لکھ دیا جائے گا۔“ ابوسعید نے حارث سے روایت کیا کہ رسول اﷲ ﷺ نے ہمیں (بالخصوص) راز دارنہ انداز میں فرمایا تھا، تو ہم (بھی یہ) اپنے بھائیوں کو بالخصوص بتاتے ہیں۔