قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي الصَّلَاةِ تُقَامُ وَلَمْ يَأْتِ الْإِمَامُ يَنْتَظِرُونَهُ قُعُودًا)

حکم : صحيح 

539. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:َ >إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي<. قَالَ أَبو دَاود: وَهَكَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ، عَنْ يَحْيَى وَهِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَى وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى وَقَالَا فِيهِ >... حَتَّى تَرَوْنِي وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةَ<.

مترجم:

539.

جناب عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے وہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ”جب اقامت کہہ دی جائے تو جب تک مجھے (آتا) نہ دیکھ لو کھڑے نہ ہوا کرو۔“ امام ابوداؤد ؓ نے کہا ایوب اور حجاج الصواف نے یحییٰ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ (یعنی صیغہ «عن» کے ساتھ) اور ہشام دستوائی نے کہا: یحییٰ نے مجھے لکھا۔ اور اسے معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک نے یحییٰ سے روایت کیا۔ ان دونوں نے اس روایت میں کہا: ”(اس وقت تک کھڑے نہ ہو) جب تک کہ مجھے دیکھ نہ لو اور آرام و سکون اختیار کرو۔“