تشریح:
(1) سجدے کی جگہ پر کوئی چٹائی، چمڑا یا کپڑا وغیرہ بچھایا گیا ہوتو کوئی حرج نہیں، البتہ پیشانی کا ننگا ہونا اور ننگی زمین پرسجدہ کرنا افضل اور بہتر ہے۔ ( صحیح بخاری، حدیث: 375 وصحیح مسلم، حدیث: 620)
(2) نماز میں خشوع ایک اہم اور ضروری عمل ہے اسے کرنے اور قائم رکھنے کےلیے گرمی سردی سے بچنے یا اس قسم کےمعمولی اعمال نماز کے دوران میں بھی جائز ہیں تاکہ ذہین اور ذہن اور جسم ان عوارض میں الجھانہ رہے۔