تشریح:
(1) صف میں جڑ کر کھڑے ہونے سے صف سیدھی ہوجاتی ہے۔
(2) معلوم ہوا کہ صالحین کاعمل اختیا رکرنا شرعا مطلوب ہے اورمسلمان کو ہمیشہ ان سے مشابہت کا حریص رہنا چاہیے۔ بالخصوص نماز وں میں صف بندی کےمعاملے میں۔ سورۃ فاتحہ میں اسی دعا کی تعلیم دی گئی ہے کہ (اھدنا الصراط المستقیم. صراط الذین أنعمت علیھم)
(3) پہلے پہلی صف مکمل ہوتب دوسری بنائی جائے۔