قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ أَيُصَلِّي الرَّجُلُ وَهُوَ حَاقِنٌ)

حکم : صحیح 

88. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَهُ النَّاسُ وَهُوَ يَؤُمُّهُمْ فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَقَامَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُكُمْ وَذَهَبَ إِلَى الْخَلَاءِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَذْهَبَ الْخَلَاءَ وَقَامَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَاءِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ وَأَبُو ضَمْرَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَرْقَمَ وَالْأَكْثَرُ الَّذِينَ رَوَوْهُ عَنْ هِشَامٍ قَالُوا كَمَا قَالَ زُهَيْرٌ

مترجم:

88.

سیدنا عبداللہ بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ وہ حج یا عمرے کے لیے نکلے۔ ان کی معیت میں کچھ لوگ بھی تھے اور وہ ان کے امام تھے۔ ایک دن نماز فجر کی اقامت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ تم میں سے کوئی آگے ہو۔ (اور نماز پڑھائے) اور خود قضائے حاجت کے لیے چل دیے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جب تم میں سے کسی کو بیت الخلاء جانے کی حاجت ہو اور نماز بھی کھڑی ہو رہی ہو تو چاہیے کہ وہ پہلے قضائے حاجت کے لیے جائے۔ امام ابوداؤد  کہتے ہیں کہ وہیب بن خالد، شعیب بن اسحاق اور ابوضمرہ نے یہ حدیث «هشام بن عروة عن أبيه عن رجل حدثه عن عبد الله بن أرقم» کی سند سے روایت کی ہے (یعنی اس میں «عن رجل» کا اضافہ ہے) مگر ہشام کے اکثر شاگرد اسی طرح روایت کرتے ہیں جیسے کہ (مذکورہ الصدر روایت میں) زہیر نے ( «عن رجل» کے واسطے کے بغیر) روایت کیا ہے۔