قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي صَلَاةِ الْقَاعِدِ)

حکم : صحيح م دون الشطر الثاني منه 

956. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السُّورَةَ فِي رَكْعَةٍ؟ قَالَتِ: الْمُفَصَّلَ، قَالَ: قُلْتُ: فَكَانَ يُصَلِّي قَاعِدًا؟ قَالَتْ: حِينَ حَطَمَهُ النَّاسُ.

مترجم:

956.

جناب عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں (ایک سے زائد) سورتیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: (ہاں) حصہ مفصل سے۔ (سورۃ ق سے آخر قرآن تک کی سورتوں کو مفصل کہا جاتا ہے) میں نے پوچھا: کیا آپ ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا (ہاں) جب لوگوں نے آپ ﷺ کو تھکا دیا تھا۔