موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي السَّلَامِ)
حکم : صحیح
1000 . حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ رَافِعُوا أَيْدِيهِمْ قَالَ زُهَيْرٌ أُرَاهُ قَالَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَال:َ >مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ, كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلٍ شُمْسٍ, أُسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
باب: (اختتام نمازپر)سلام پھیرنے کے احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1000. سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور لوگ اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے۔ زہیر نے کہا: میرا خیال ہے کہ شیخ نے کہا تھا کہ نماز میں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کیا ہے کہ میں تمہیں دیکھ رہا ہوں، تم اپنے ہاتھ اٹھاتے ہو جیسے کہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہوں۔ نماز میں سکون اختیار کیا کرو۔“