قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1143 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.... بِمَعْنَاهُ. قَالَ: فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعِ النِّسَاءَ، فَمَشَى إِلَيْهِنَّ، وَبِلَالٌ مَعَهُ، فَوَعَظَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ فِي ثَوْبِ بِلَالٍ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل 

  (

باب: عید کے روز خطبہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1143.   ایوب نے عطاء سے انہوں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ آپ کو خیال ہوا کہ عورتوں نے (آپ کا خطبہ) نہیں سنا ہے تو آپ ان کی طرف چلے اور بلال ؓ آپ ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپ ﷺ نے انہیں وعظ فرمایا اور صدقہ کرنے کا حکم دیا، تو کوئی بلال ؓ کے کپڑے میں اپنی بالی ڈال رہی تھی تو کوئی اپنی انگوٹھی۔