موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ مَتَى يُتِمُّ الْمُسَافِرُ)
حکم : صحیح
1233 . حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ ابْنِ مَالِكٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقُلْنَا: هَلْ أَقَمْتُمْ بِهَا شَيْئًا؟ قَالَ: أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا.
سنن ابو داؤد:
کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل
باب: مسافر کتنے دن تک قصر کرے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1233. سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینے سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ آپ ﷺ (اس سفر میں) دو دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، حتی کہ ہم مدینہ لوٹ آئے۔ ہم نے پوچھا: کیا آپ لوگ وہاں کچھ ٹھہرے بھی تھے؟ انہوں نے کہا: دس دن ٹھہرے تھے۔