قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ مَنْ قَالَ: يَقُومُ صَفٌّ مَعَ الْإِمَامِ وَصَفٌّ وِجَاهَ الْعَدُوِّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1237 .   حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ فِي خَوْفٍ، فَجَعَلَهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا، حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَكْعَةً، ثُمَّ تَقَدَّمُوا، وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ كَانُوا قُدَّامَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ قَعَدَ، حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ( نماز خوف کی ایک اور کیفیت ) ایک صف امام کے ساتھ ہو اور دوسری دشمن کے سامنے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1237.   سیدنا سہل بن ابی حثمہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی۔ آپ ﷺ نے اپنے پیچھے ان لوگوں کی دو صفیں بنائیں۔ تو جو لوگ آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے تھے آپ ﷺ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی۔ پھر آپ ﷺ کھڑے ہو گئے اور مسلسل کھڑے رہے، حتیٰ کہ انہوں (پہلی صف والوں) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی۔ پھر دوسرے گروہ والے آگے آ گئے اور جو آگے تھے وہ پیچھے چلے گئے۔ پس نبی کریم ﷺ نے ان لوگوں کو بھی ایک رکعت پڑھائی پھر بیٹھے رہے، حتیٰ کہ انہوں (دوسرے گروہ والوں) نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی، پھر سلام پھیرا۔