قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ مَنْ قَالَ يُصَلِّي بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَةً ثُمَّ يُسَلِّمُ فَيَقُومُ كُلُّ صَفٍّ فَيُصَلُّونَ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1243 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَى مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَقَامُوا فِي مَقَامِ أُولَئِكَ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ. وَقَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ<. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ نَافِعٌ وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَلِكَ قَوْلُ مَسْرُوقٍ وَيُوسُفُ بْنُ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَكَذَلِكَ رَوَى يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ فَعَلَهُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ( ایک اور کیفیت ) امام ہر گروہ کو ایک ایک رکعت پڑھائے پھر سلام پھیر دے اور ہر صف ( گروہ ) کے لوگ اپنے طور پر دوسری رکعت پڑھیں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1243.   سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جب کہ دوسرا گروہ دشمن کے سامنے تھا۔ پھر یہ لوگ چلے گئے اور دوسروں کی جگہ پر (دشمن کے مقابل) کھڑے ہو گئے۔ پھر وہ لوگ (رسول اللہ ﷺ کے پیچھے) آ گئے تو آپ ﷺ نے ان کو دوسری رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا۔ پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے اور اپنی رکعت ادا کی اور دوسرے گروہ والے بھی کھڑے ہوئے اور اپنی رکعت ادا کی۔  امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ نافع اور خالد بن معدان نے ابن عمر سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ مسروق اور یوسف بن مہران کا بھی ابن عباس ؓ سے یہی قول ہے۔ نیز یونس نے حسن سے، انہوں نے سیدنا ابوموسیٰ ؓ سے ان کا فعل بیان کیا ہے۔