قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ (بَابُ مَنْ قَالَ يُصَلِّي بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَةً وَلَا يَقْضُونَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1246 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي الْأَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانَ، فَقَامَ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ؟ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَنَا، >فَصَلَّى بِهَؤُلَاءِ رَكْعَةً، وَبِهَؤُلَاءِ رَكْعَةً، وَلَمْ يَقْضُوا. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَا رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُجَاهِدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَزِيدُ الْفَقِيرُ وَأَبُو مُوسَى. قَالَ أَبو دَاود: رَجُلٌ مِنَ التَّابِعِينَ لَيْسَ بِالْأَشْعَرِيِّ جَمِيعًا، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ قَالَ بَعْضُهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ فِي حَدِيثِ يَزِيدَ الْفَقِيرِ إِنَّهُمْ قَضَوْا رَكْعَةً أُخْرَى وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَانَتْ لِلْقَوْمِ رَكْعَةً رَكْعَةً، وَلِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: ( ایک اور کیفیت ) امام ہر گروہ کو ایک رکعت پڑھائے اور وہ ( بعد میں خود ) کوئی ادائیگی نہ کریں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1246.   جناب ثعلبہ بن زہدم بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا سعید بن العاص ؓ کے ساتھ طبرستان میں تھے، وہ کھڑے ہوئے اور پوچھا: تم میں سے کون ہے جس نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز خوف پڑھی ہے؟ سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا: میں ہوں۔ چنانچہ انہوں نے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی اور دوسرے کو ایک، اور پھر ان لوگوں نے کوئی ادائیگی نہیں کی (دوسری رکعت ادا نہ کی) امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عبیداللہ بن عبداللہ اور مجاہد نے سیدنا ابن عباس ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ اور عبداللہ بن شقیق نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اور یزید الفقیر اور ابوموسیٰ، یہ ایک تابعی ہیں (صحابی رسول ابوموسیٰ) اشعری نہیں ہیں۔ یہ سب سیدنا جابر ؓ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے۔ بعض نے شعبہ سے یزید الفقیر کی روایت میں کہا ہے: انہوں نے ایک رکعت ادا کی تھی۔ اور ایسے ہی اس کو سماک حنفی نے سیدنا ابن عمر ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔ اور ایسے ہی اس کو سیدنا زید بن ثابت ؓ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔ اس صورت میں قوم کے لیے ایک ایک رکعت ہوئی اور نبی کریم ﷺ کے لیے دو رکعتیں۔