Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Voluntary Prayers
(Chapter: The Duha Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1294.
جناب سماک کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں بہت زیادہ۔ آپ ﷺ جہاں فجر کی نماز ادا فرماتے وہاں سے اس وقت تک نہ اٹھتے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا۔ جب (سورج) طلوع ہو جاتا تو پھر آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے۔
تشریح:
فائدہ: یہ حدیث صحیح مسلم میں بھی ہے اور امام نووی نے اس پر یہ باب درج فرمایا ہے (باب فضل الجلوس في مصلاہ بعد الصبح‘ وفضل المساجد‘ صحیح مسلم‘ المساجد‘حدیث:670 ) مگر اس میں نبیﷺ کا نماز اشراق یاچاشت پڑھنے کا بیان نہیں ہے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم. وقد أخرجه هو وأبو عوانة في صحيحيهما . وقال الترمذي: حسن صحيح ) . إسناده: حدثنا ابن نُفَيْلٍ وأحمد بن يونس قالا: ثنا زهير: ثنا سماك.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم؛ وقد أخرجه كما يأتي. والحديث أخرجه مسلم (2/132) عن أحمد بن يونس... به. وأخرجه النسائي (1/199- 200) ، وأحمد (5/91) من طرق أخرى عن زهير... به. ومسلم أيضا، وأبو عوانة (2/23) ، والنسائي، والترمذي (2/480) ، وأحمد (5/88) من طرق أخرى عن سماك... به. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح . وسيأتي في الأدب باب (25) بنحوه.
تطوع کا مطلب ہے ’ دل کی خوشی سے کوئی کام کرنا ۔ یعنی شریعت نے اس کے کرنے کو فرض و لازم نہیں کیا ہے لیکن اس کے کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کے فضائل بیان کیے ہیں ۔ نیز انہیں فرائض میں کمی کوتاہی کے ازالے کا ذریعہ بتلایا ہے ۔ اس لحاظ سے تفلی عبادات کی بھی بڑی اہمیت او رقرب الہی کے حصول کا ایک بڑا سبب ہے ۔ اس باب میں نوافل ہی کی فضیلتوں کا بیان ہو گا ۔
جناب سماک کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں بہت زیادہ۔ آپ ﷺ جہاں فجر کی نماز ادا فرماتے وہاں سے اس وقت تک نہ اٹھتے جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جاتا۔ جب (سورج) طلوع ہو جاتا تو پھر آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے۔
حدیث حاشیہ:
فائدہ: یہ حدیث صحیح مسلم میں بھی ہے اور امام نووی نے اس پر یہ باب درج فرمایا ہے (باب فضل الجلوس في مصلاہ بعد الصبح‘ وفضل المساجد‘ صحیح مسلم‘ المساجد‘حدیث:670 ) مگر اس میں نبیﷺ کا نماز اشراق یاچاشت پڑھنے کا بیان نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سماک کہتے ہیں میں نے جابر بن سمرہ ؓ سے پوچھا: کیا آپ رسول اللہ ﷺ کی مجالست (ہم نشینی) کرتے تھے؟ آپ نے کہا: ہاں اکثر (آپ کی مجلسوں میں رہتا تھا)، آپ ﷺ جس جگہ نماز فجر ادا کرتے، وہاں سے اس وقت تک نہیں اٹھتے جب تک سورج نکل نہ آتا، جب سورج نکل آتا تو آپ (نماز اشراق کے لیے) کھڑے ہوتے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Simak: I asked Jabir b. Samurah (RA): Did you sit in the company of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) ? He replied: Yes, very often. He would not stand from the place he prayed the dawn prayer till the sunrise. When the sun rose, he would stand (to pray Duha).