Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Voluntary Prayers
(Chapter: The Time That The Prophet (saws) Would Pray At Night)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1319.
سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو جب کوئی غم لاحق ہوتا تو نماز پڑھنے لگتے تھے۔
تشریح:
فائدہ: امام صاحب کی ترتیب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس سے مراد رات کی نماز کا اہتمام ہے، ویسے یہ کسی بھی وقت سے خاص نہ ہوتی تھی، بشرطیکہ وقت کراہت نہ ہوتا۔
الحکم التفصیلی:
قلت: حديث حسن) . إسناده: حدثنا محمد بن عيسى: ثنا يحيى بن زكريا عن عكرمة بن عمار عن محمد بن عبد الله الدولِيِّ عن عبد العزيز ابن أخي حذيفة عن حذيفة.
قلت: وهذا إسناد رجاله؛ ثقات غير الدؤلي وشيخه: أما الأول؛ فهو مجهول؛ قال الذهبي: ما أعلم روى عنه غير عكرمة بن عمار . وقال الحافظ: مقبول . وأما الشيخ؛ فقد روى عنه اثنان آخران، وذكره ابن حبان في الثفات ، وقيل: إن له صحبة. لكن للحديث شاهد يتقوى به، يأتي ذكره. والحديث أخرجه أحمد (5/388) ، وابن نصرفي الصلاة (ق 36/2) ، والبيهقي في الشعب (3/154) ، والخطيب في تاريخ بغداد (6/274) من طرف أخرى عن عكرمة... به. والشاهد المشار إليه؛ خرجته في تخريج المشكاة (1325) ، وذكرت ثَمَّ أن الحديث به حسن. وسكت عنه المنذري، وقال (2/94) : وذكر بعضهم أنه روي مرسلاً .
تطوع کا مطلب ہے ’ دل کی خوشی سے کوئی کام کرنا ۔ یعنی شریعت نے اس کے کرنے کو فرض و لازم نہیں کیا ہے لیکن اس کے کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کے فضائل بیان کیے ہیں ۔ نیز انہیں فرائض میں کمی کوتاہی کے ازالے کا ذریعہ بتلایا ہے ۔ اس لحاظ سے تفلی عبادات کی بھی بڑی اہمیت او رقرب الہی کے حصول کا ایک بڑا سبب ہے ۔ اس باب میں نوافل ہی کی فضیلتوں کا بیان ہو گا ۔
سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو جب کوئی غم لاحق ہوتا تو نماز پڑھنے لگتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
فائدہ: امام صاحب کی ترتیب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس سے مراد رات کی نماز کا اہتمام ہے، ویسے یہ کسی بھی وقت سے خاص نہ ہوتی تھی، بشرطیکہ وقت کراہت نہ ہوتا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو جب کوئی معاملہ پیش آتا تو آپ نماز پڑھتے۱؎۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: تاکہ نماز کی برکت سے وہ پریشانی دور ہو جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Hudhaifah (RA) said: When anything distressed the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), he prayed.