قسم الحديث (القائل): موقوف علی صحابی اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ وَقْتِ قِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ اللَّيْلِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1322.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ,فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:{كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ}[الذاريات: 17]، قَالَ: كَانُوا يُصَلُّونَ فِيمَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ. زَادَ فِي حَدِيثِ يَحْيَى وَكَذَلِكَ: {تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ}[السجدة: 16].

سنن ابو داؤد:

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نبی کریم ﷺ رات کو کس وقت اٹھتے تھے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1322.   سیدنا انس بن مالک ؓ نے آیت کریمہ{كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ}”یہ لوگ رات میں بہت کم سوتے تھے۔“ کی تفسیر میں فرمایا کہ صحابہ کرام‬ ؓ م‬غرب اور عشاء کے مابین نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور یحییٰ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آیت کریمہ {تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ} سے بھی یہی مراد ہے۔