کتاب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل
(
باب: قرآن مجید کے پارے اور حصے کرنا
)
Abu-Daud:
The Book Of The Partaining To The Recitation Of The Qur'an, Its Devision, And Its Recitation
(Chapter: On Fixing A Part From The Qur'an For Daily Recitation)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1397.
عبدالرحمٰن بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابومسعود ؓ سے پوچھا جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے، یہ اس کو کافی ہو جاتی ہیں۔“
تشریح:
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا کافی ہونا یا کفایت کرنا کئی معانی کا محتمل ہے۔ مثلا قیام الیل سے کافی ہیں۔ یا شیطان اور دیگر آفات وغیرہ سے تحفظ کا باعث ہیں۔ یہ سبھی مراد ہیں۔ یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کم سے کم یہ قراءت لمبی قراءت سے کفایت کرتی ہیں۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط البخاري. وقد أخرجه هو ومسلم في صحيحيهما . وقال الترمذي: حديث حَسن صحيح ) . إسناده: حدثنا حفص بن عمر: أخبرنا شعبة عن منصور عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط البخاري؛ وقد أخرجه كما يأتي. والحديث أخرجه البخاري (3/398) ، ومسلم (2/198) ، والدارمي (1/349 و 2/450) ، وأحمد (4/121) من طرق أخرى عن شعبة... به. ثم أخرجه البخاري (3/398 و 407) ، وأحمد (4/122) عن سفيان عن منصور... به. ومسلم، وابن ماجه (1369) ، والترمذى (2/145) - وصححه- عن جرير بن عبد الحميد عنه... به. وتابعه الأعمش: حدثني إبراهيم... به: أخرجه البخاري (3/405) ، ومسلم. وتابعه علقمة عن أبي مسعود... به. اخرجه أحمد (4/118) ، وسنده حسن في المتابعات.
عبدالرحمٰن بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابومسعود ؓ سے پوچھا جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے، یہ اس کو کافی ہو جاتی ہیں۔“
حدیث حاشیہ:
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا کافی ہونا یا کفایت کرنا کئی معانی کا محتمل ہے۔ مثلا قیام الیل سے کافی ہیں۔ یا شیطان اور دیگر آفات وغیرہ سے تحفظ کا باعث ہیں۔ یہ سبھی مراد ہیں۔ یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کم سے کم یہ قراءت لمبی قراءت سے کفایت کرتی ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبدالرحمٰن بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے ابو مسعود ؓ سے پوچھا آپ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے تو آپ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے: ”جس نے کسی رات میں سورۃ البقرہ کے آخر کی دو آیتیں پڑھیں تو یہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
'Abd al-Rahman b. Yazid said: I asked Abu Mas'ud (RA) while he was making circumambulation of the Ka'bah (about the recitation of some verses from the Qur'an). He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: If anyone recited two verses from the last of Surah al-Baqarah at night, they will be sufficient for him.