موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ سُجُودِ القُرآنِ (بَابُ السُّجُودِ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ)
حکم : صحیح
1408 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا بَكْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ
سنن ابو داؤد:
کتاب: سجدہ تلاوت کے احکام و مسائل
باب: سورۃ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ» میں سجدہ تلاوت کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1408. ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے نماز میں سورۃ «إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ» تلاوت کی اور سجدہ بھی کیا، میں نے پوچھا کہ یہ کیسا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے یہ سجدہ کیا ہے۔ اور میں اسے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں۔