مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1479.
سیدنا نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دعا عبادت ہی ہے۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو، میں قبول کروں گا۔“
تشریح:
جب دعا عبادت ہے۔تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوا۔لہذا زبان زدعام کلمات یارسول اللہ یا علی ۔یا حسین۔یا غوث۔وغیرہ قسم کے انداز سےدعایئں کرنا نعرے لگانا یا ان کے طغرے لکھنا اور لٹکانا صریح شرک ہے۔اور ان سے بچنافرض ہے۔اورعلمائے حق پرواجب ہے۔ کہ عوام کو مسئلہ توحید کی اہمیت اور نزاکت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح، وصححه ابن حبان (887) ، والحاكم والذهبي . إسناده: حدثنا حفص بن عمر: ثنا شعبة عن منصورعن ذَر عن يُسَيْع الحَضْرَمِي عن أُبَي بن كعب.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله ثقات رجال البخاري؛ غير يسَيْعٍ، وهو ثقة. والحديث أخرجه أصحاب السنن وغيرهم، وصححه ابن حبان والحاكم والذهبي، وقد خرجته في الروض النضير في ترتيب وتخريج معجم الطبراني الصغير (رقم 888) .
سیدنا نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دعا عبادت ہی ہے۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو، میں قبول کروں گا۔“
حدیث حاشیہ:
جب دعا عبادت ہے۔تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوا۔لہذا زبان زدعام کلمات یارسول اللہ یا علی ۔یا حسین۔یا غوث۔وغیرہ قسم کے انداز سےدعایئں کرنا نعرے لگانا یا ان کے طغرے لکھنا اور لٹکانا صریح شرک ہے۔اور ان سے بچنافرض ہے۔اورعلمائے حق پرواجب ہے۔ کہ عوام کو مسئلہ توحید کی اہمیت اور نزاکت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”دعا عبادت ہے۱؎، تمہارا رب فرماتا ہے: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ (سورۃ غافر: ۶۰)
حدیث حاشیہ:
۱؎: دعا جب عبادت ہے تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہو گا، کیونکہ عبادت و بندگی کی جملہ قسمیں اللہ ہی کو زیب دیتی ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated An-Nu'man ibn Bashir (RA): The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Supplication (du'a) is itself the worship. (He then recited:) "And your Lord said: Call on Me, I will answer you" (40.60).