مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1486.
ابو بحریہ سکونی، مالک بن یسار سکونی عوفی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اللہ سے سوال کرو (دعا کرو) تو اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے مانگا کرو، ہاتھوں کی پشت سے نہ مانگا کرو۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سلیمان بن عبدالحمید نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق مالک بن یسار کو شرف صحابیت حاصل ہے۔
تشریح:
عام دعائوں میں ہتھیلیاں ہی پھیلانی چاہیں۔ مگر نماز استسقاء میں جب قحط اور خشکی دور کرنے کی دعا کی جائے۔ تو بطورتفاول (نیک شگون) ہاتھوں کی پشت اُوپر کی جانب کی جائے۔ جو کہ سنت رسول اللہ ﷺسے ثابت ہے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده حسن صحيح. إسناده: حدثنا سليمان بن عبد الحميد البَهْرَانِي قال: قرأته في أصل إسماعيل- يعني: ابن عَيَّاش-: حدثني صَمْضَم عن شُرَيْحٍ : ثنا أبو ظَبْيَةَ أن أبا بَحْرِيةَ السكُوني حدثه عن مالك بن يسار السكَوني ثم العوفي. قال أبو داود: قال سليمان بن عبد الحميد: له عندنا صحبة- يعني: مالك ابن يسار- .
قلت: وهذا إسناد حسن، رجاله ثقات؛ وفي ضمضم وهو ابن زرعَةَ الحمصي- كلام يسير. لا ينزل حديثه عن مرتبة الحسن. وقول الحافظ في أبي ظبية: مقبول ! غير مقبول منه، كما حققته فما سلسلة الأحاديث الصحيحة (595) . والحديث له شواهد يرتقي بها إلى درجة الصحة، وقد ذكر بعضها في المصدر المذكور؛ فلا داعي للإعادة.
ابو بحریہ سکونی، مالک بن یسار سکونی عوفی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اللہ سے سوال کرو (دعا کرو) تو اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے مانگا کرو، ہاتھوں کی پشت سے نہ مانگا کرو۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ سلیمان بن عبدالحمید نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق مالک بن یسار کو شرف صحابیت حاصل ہے۔
حدیث حاشیہ:
عام دعائوں میں ہتھیلیاں ہی پھیلانی چاہیں۔ مگر نماز استسقاء میں جب قحط اور خشکی دور کرنے کی دعا کی جائے۔ تو بطورتفاول (نیک شگون) ہاتھوں کی پشت اُوپر کی جانب کی جائے۔ جو کہ سنت رسول اللہ ﷺسے ثابت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
مالک بن یسار سکونی عوفی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اللہ سے مانگو تو اپنی سیدھی ہتھیلیوں سے مانگو اور ان کی پشت سے نہ مانگو۔“ ابوداؤد کہتے ہیں: سلیمان بن عبدالحمید نے کہا: ہمارے نزدیک انہیں یعنی مالک بن یسار کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Malik ibn Yasar as-Sakuni, al-Awfi: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: When you make requests to Allah, do so with the palms of your hands, and not backs, upwards. Abu Dawud رحمۃ اللہ علیہ said: The narrator Sulaiman b. 'Abd al-Hamid said: according to us Malik b. Yasar (RA) was a Companion of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم).