Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: About Seeking Forgiveness)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1525.
سیدہ اسماء بنت عمیس ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو تم پریشانی کی صورت میں پڑھا کرو، یعنی «أَللَّهُ أَللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں بناتی۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث ہلال، یہ عمر بن عبدالعزیز ؓ کا مولیٰ ہے اور ابن جعفر سے مراد عبداللہ بن جعفر ہے۔
تشریح:
اس دعا میں راز یہ ہے کہ بندہ جس قدر اپنے خالق ومالک سے ربط وتعلق میں مضبوط ہوگا۔ اسی قدر دنیاوی پریشانیوں سے محفوظ رہے گا۔ اس سے کٹ کرنا ممکن ہے۔ کہ کوئی راحت و سکون پاسکے۔ اور جو عصیان کے باوجود اپنے آپ کو راحت میں سمجھتے ہیں۔ فریب خوردہ ہیں۔ در حقیقت اللہ نے انھیں مہلت دی ہوئی ہے۔ اور آخرت میں ان کےلئے کچھ نہیں ہے۔ ونسأل اللہ العافیة
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح) . إسناده: حدثنا مسدد: ثنا عبد الله بن داود عن عبد العزيز بن عمر عن هلال عن عمر بن عبد العزيزعن ابن جعفرعن أسماء بنت عُمَيْس.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين؛ غير هلال- وهو مولى عمر بن عبد العزيز، يكنى بأبي طُعْمَةَ، وهو بها أشهر-؛ وثقه ابن عمار الموصلي، وروى عنه جمع. وأما الحافظ فقال. مقبول... ولم يثبت أن مكحولاً رماه بالكذب ! والحديث أخرجه أحمد وابن ماجه، وهو مخرج في تخريج الترغيب (3/43) ، و الصحيحة (2755) مطولاً.
سیدہ اسماء بنت عمیس ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو تم پریشانی کی صورت میں پڑھا کرو، یعنی «أَللَّهُ أَللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں بناتی۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث ہلال، یہ عمر بن عبدالعزیز ؓ کا مولیٰ ہے اور ابن جعفر سے مراد عبداللہ بن جعفر ہے۔
حدیث حاشیہ:
اس دعا میں راز یہ ہے کہ بندہ جس قدر اپنے خالق ومالک سے ربط وتعلق میں مضبوط ہوگا۔ اسی قدر دنیاوی پریشانیوں سے محفوظ رہے گا۔ اس سے کٹ کرنا ممکن ہے۔ کہ کوئی راحت و سکون پاسکے۔ اور جو عصیان کے باوجود اپنے آپ کو راحت میں سمجھتے ہیں۔ فریب خوردہ ہیں۔ در حقیقت اللہ نے انھیں مہلت دی ہوئی ہے۔ اور آخرت میں ان کےلئے کچھ نہیں ہے۔ ونسأل اللہ العافیة
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
اسماء بنت عمیس ؓ کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم مصیبت کے وقت یا مصیبت میں کہا کرو «أَللَّهُ أَللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» یعنی ”اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتی۔“ ابوداؤد کہتے ہیں: ہلال، عمر بن عبدالعزیز کے غلام ہیں، اور ابن جعفر سے مراد عبداللہ بن جعفر ہیں۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Asma' daughter of 'Umays: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: May I not teach you phrases which you utter in distress? (These are:) "Allah , Allah is my Lord, I do not associate anything as partner with Him". Abu Dawud (رحمۃ اللہ علیہ) said: The narrator Hilal is a client of 'Umar b. 'Abd al-Aziz رحمۃ اللہ علیہ. The name of Ja'far, a narrator, is 'Abd Allah b. Ja'far.