Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: The Prohibition Of A Person Supplicating Against His Family And Wealth)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1532.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو بد دعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو، اپنے خادموں کو بد دعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو (ادھر تم کوئی بد دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اسے) تمہارے لیے قبول کر لے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث متصل ہے، عبادہ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے ملاقات کی ہے۔
تشریح:
بعض گھڑیاں اللہ کی جانب سے قبولیت کی ہوتی ہیں۔ ان کا علم اللہ ہی کو ہے۔ اسی لئے بندے کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ اور کسی بھی وقت زبان سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی چاہیے۔ہوسکتا ہے پوری ہوجائے اور پھر پچھتاتا پھرے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط مسلم. وقد أخرجه هو وابن حبان (5712) . إسناده: حدثنا هشام بن عمار ويحيى بن الفضل وسليمان بن عبد الرحمن قالوا: ثنا حاتم بن إسماعيل. ثنا يعقوب بن مجاهد أبو حَزْرَةَ عن عبادة بن الوليد ابن عبادة بن الصامت عن جابر بن عبد الله.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم؛ وقد أخرجه كما يأتي. والحديث أخرجه مسلم (8/231- 233) وابن حبان (2411) من طرق عن حاتم بن إسماعيل... به؛ وعندهما زيادة في أوله. وللجملة الأولى شاهد: في أخبار أصبهان (2/303)
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو بد دعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دعا نہ دو، اپنے خادموں کو بد دعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بد دعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو (ادھر تم کوئی بد دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اسے) تمہارے لیے قبول کر لے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث متصل ہے، عبادہ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے ملاقات کی ہے۔
حدیث حاشیہ:
بعض گھڑیاں اللہ کی جانب سے قبولیت کی ہوتی ہیں۔ ان کا علم اللہ ہی کو ہے۔ اسی لئے بندے کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ اور کسی بھی وقت زبان سے کوئی غلط بات نہیں نکالنی چاہیے۔ہوسکتا ہے پوری ہوجائے اور پھر پچھتاتا پھرے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگ نہ اپنے لیے بد دعا کرو اور نہ اپنی اولاد کے لیے، نہ اپنے خادموں کے لیے اور نہ ہی اپنے اموال کے لیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گھڑی ایسی ہو جس میں دعا قبول ہوتی ہو اور اللہ تمہاری بد دعا قبول کر لے۔“ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث متصل ہے کیونکہ عبادہ بن ولید کی ملاقات جابر بن عبداللہ سے ہے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Jabir (RA) b. 'Abd Allah reported the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) as saying: Do not invoke curse on yourselves, and do not invoke curse on your children, and do not invoke curse on your servants, and do not invoke curse on your property, lest you happen to do it at a time when Allah is asked for something and grants your request. Abu Dawud رحمۃ اللہ علیہ said: This Hadith has a continuous chain of narrators, 'Ubadah bin Al-Walid bin 'Ubadah (did) met Jabir.