Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: Supplicating For One In His Absence)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1534.
سیدہ ام الدرداء ؓ بیان کرتی ہیں کہ میرے آقا سیدنا ابوالدرداء ؓ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کے لیے غائبانہ دعا کرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں ”آمین“ (اے اللہ! قبول فرما) اور تجھے بھی یہ کچھ حاصل ہو۔“
تشریح:
1۔ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دو بیویاں تھیں۔ اور دونوں کی کنیت ام درداء تھی۔ بڑی صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں ان کا نام خیرہ ہے اور جن کا اس سند میں ذکر ہے۔ وہ تابعیہ ہیں ان کا نام ہجمیہ یا جہیمہ یا جمانہ وارد ہے۔ رحمہا اللہ تعالیٰ۔ 2۔ اس میں ترغیب ہے کہ انسان اپنے قریبی اور بعیدی تمام عزیزوں کو بلکہ عام مسلمانوں کی بھی اپنی دعائوں میں شامل رکھا کرے تاکہ فرشتے اس کے لئے دُعا کریں۔ اور فرشتوں کی دُعا (ان شاء اللہ) قبولیت کے لئے زیادہ مدد گار ہوگی۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح. وأخرجه مسلم وابن حبان. إسناده: حدثنا رجاء بن المُرَجي: ثنا نَضْرُ بن شُمَيْل: أخبرنا موسى بن ثَرْوَانَ: حدثني طلحة بن عبيد الله بن كَرِيز: حدثتني أم الدرداء.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله كلهم ثقات رجال مسلم؛ غير رجاء بن المُرَجَّى، وهو ثقة حافظ، وقد توبع كما يأتي. والحديث أخرجه مسلم (8/86) ، وابن حبان (989- إحسان المؤسسة) من طرق أخرى عن النضر... به. وله طريق أخرى عن أبي الدرداء: عند مسلم، والبخاري في الأدب المفرد (625) وغيرهما، وهو مخرج في الصحيحة (1339) .
سیدہ ام الدرداء ؓ بیان کرتی ہیں کہ میرے آقا سیدنا ابوالدرداء ؓ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کے لیے غائبانہ دعا کرتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں ”آمین“ (اے اللہ! قبول فرما) اور تجھے بھی یہ کچھ حاصل ہو۔“
حدیث حاشیہ:
1۔ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دو بیویاں تھیں۔ اور دونوں کی کنیت ام درداء تھی۔ بڑی صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں ان کا نام خیرہ ہے اور جن کا اس سند میں ذکر ہے۔ وہ تابعیہ ہیں ان کا نام ہجمیہ یا جہیمہ یا جمانہ وارد ہے۔ رحمہا اللہ تعالیٰ۔ 2۔ اس میں ترغیب ہے کہ انسان اپنے قریبی اور بعیدی تمام عزیزوں کو بلکہ عام مسلمانوں کی بھی اپنی دعائوں میں شامل رکھا کرے تاکہ فرشتے اس کے لئے دُعا کریں۔ اور فرشتوں کی دُعا (ان شاء اللہ) قبولیت کے لئے زیادہ مدد گار ہوگی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام الدرادء ؓ کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء ؓ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے (غائبانہ) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Ad-Darda' (RA) said: I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: When a Muslim supplicates for his absent brother the angels say: Amin, and may you receive the like.