موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي حُقُوقِ الْمَالِ)
حکم : حسن لغیرہ
1660 . حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي عُمَرَ الْغُدَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَ هَذِهِ الْقِصَّةِ. فَقَالَ لَهُ -يَعْنِي: لِأَبِي هُرَيْرَةَ-: فَمَا حَقُّ الْإِبِلِ؟ قَالَ:تُعْطِي الْكَرِيمَةَ، وَتَمْنَحُ الْغَزِيرَةَ، وَتُفْقِرُ الظَّهْرَ، وَتُطْرِقُ الْفَحْلَ، وَتَسْقِي اللَّبَنَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
باب: مال کے حقوق کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1660. سیدنا ابوہریرہ ؓ ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی (مذکورہ بالا) قصے کی مانند سنا۔ شاگرد نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے پوچھا کہ اونٹوں کا کیا حق ہے؟ انہوں نے کہا: تو بہترین اونٹ دیدے (اللہ کی راہ میں) زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی عطیہ کر دے، کوئی سواری عاریتاً دیدے، اور جفتی کے لیے نر دیدے اور لوگوں کو دودھ پلا دے۔