قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللُّقَطَةِ (بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ)

حکم : صحيح والمعتمد التعريف سنة واحدة كما في حديث زيد بن خالد

ترجمۃ الباب:

1703.   حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ. قَالَ فِي التَّعْرِيفِ: قَالَ: عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَقَالَ: اعْرِفْ عَدَدَهَا، وَوِعَاءَهَا، وَوِكَاءَهَا، -زَادَ-: فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا، وَوِكَاءَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ. قَالَ أَبو دَاود: لَيْسَ يَقُولُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَهَا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1703.   سلمہ بن کہیل نے اپنی سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اعلان کے بارے میں کہا: ”دو سال یا تین سال۔“ اور فرمایا: ”اس کی گنتی کر لو، اس کی تھیلی اور اس کا سر بند خوب یاد رکھو۔“ مزید کہا: ”پھر اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی گنتی بتا دے اور تھیلی کا سربند بھی تو اس کے حوالے کر دینا۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ الفاظ یعنی ”اگر وہ ان کی گنتی بتا دے۔“ صرف حماد کی روایت میں ہیں۔