موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ كَيْفَ التَّلْبِيَةُ)
حکم : صحیح
1813 . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ التَّلْبِيَةَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ وَنَحْوَهُ مِنْ الْكَلَامِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَلَا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: تلبیہ کیسے کہے؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1813. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے احرام باندھا اور تلبیہ پڑھا۔ اور سیدنا ابن عمر ؓ کی روایت کی مانند تلبیہ کے الفاظ بیان کیے۔ کہا کہ لوگ «ذا المعارج» اور اس طرح الفاظ زیادہ کرتے تھے۔ نبی کریم ﷺ انہیں سنتے اور انہیں کچھ نہ کہتے تھے («ذا المعارج» یعنی اے اللہ بلندیوں والے اور انعامات کے مالک!)۔