موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ)
حکم : صحیح
1828 . حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَقَالَ تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: محرم کے لباس کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1828. سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ انہیں سردی لگی تو انہوں نے کہا: اے نافع! مجھ پر کوئی کپڑا ڈال دو۔ چنانچہ میں (نافع) نے ان پر ایک برنس (ایک قمیص جس کا ایک حصہ بطور ٹوپی استعمال ہوتا ہے) ڈال دی۔ تو وہ بولے مجھ پر یہ ڈال رہا ہے حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے محرم کو اس کے پہننے سے منع فرمایا ہے۔