موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى مِنًى)
حکم : صحیح
1912 . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَفِيعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قُلْتُ أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَالَ بِمِنًى قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: منٰی کو روانگی کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1912. عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس ؓ سے کہا کہ مجھے وہ بات بتائیے جو آپ کو رسول اللہ ﷺ سے یاد ہو۔ ترویہ کے روز (آٹھویں ذی الحجہ کو) رسول اللہ ﷺ نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: منیٰ میں۔ میں نے کہا: نفر والے دن (واپسی کے روز، 13 ذوالحجہ کو) آپ ﷺ نے عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: وادی ابطح (محصب) میں۔ پھر فرمایا ویسے ہی کرو جیسے کہ تمہارے امراء کرتے ہیں۔