قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْقَصْرِ لِأَهْلِ مَكَّةَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1965 .   حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ حَدَّثَنِي حَارِثَةُ بْنُ وَهْبٍ الْخُزَاعِيُّ وَكَانَتْ أُمُّهُ تَحْتَ عُمَرَ فَوَلَدَتْ لَهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى وَالنَّاسُ أَكْثَرُ مَا كَانُوا فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ أَبُو دَاوُد حَارِثَةُ بْنُ خُزَاعَةَ وَدَارُهُمْ بِمَكَّةَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: اہل مکہ کا قصر کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1965.   سیدنا حارثہ بن وہب الخزاعی ؓ کی ماں سیدنا عمر ؓ کی زوجیت میں تھی اور ان سے ان کا بیٹا عبیداﷲ بن عمر پیدا ہوا تھا۔ حارثہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ منیٰ میں نماز پڑھی۔ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی تو آپ نے ہمیں حجتہ الوداع میں دو رکعتیں پڑھائیں۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: حارثہ قبیلہ خزاعہ کے فرد تھے اور ان کا گھر مکہ میں تھا۔