قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي دُخُولِ الْكَعْبَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2030.   حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ حَدَّثَنِي خَالِي عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ الَأسْلَمِيَّةَ تَقُولُ قُلْتُ لِعُثْمَانَ مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَاكَ قَالَ قَالَ إِنِّي نَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَ الْقَرْنَيْنِ فَإِنَّهُ لَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کعبہ کے اندر جانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2030.   منصور حجبی سے مروی ہے کہ مجھے میرے ماموں (مسافع بن شیبہ) نے میری والدہ صفیہ بنت شیبہ سے روایت کیا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اسلمیہ سے سنا، کہتی تھیں کہ میں نے عثمان (بن طلحہ الحجبی) سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تمہیں بلایا تھا تو کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میں تجھے یہ کہنا بھول گیا تھا کہ دو سینگوں کو ڈھانپ دو، بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیئے جو نمازی کو مشغول کرنے والی ہو۔“ ابن السرح نے اپنی سند میں «حدثني  خالي» کے بعد «مسافع بن شيبة» کے نام کی تصریح کی ہے۔