قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ قِلَّةِ الْمَهْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2109 .   حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَعَلَيْهِ رَدْعُ زَعْفَرَانٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَهْيَمْ؟<، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً، قَالَ: >مَا أَصْدَقْتَهَا؟< قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: >أَوْلِمْ، وَلَوْ بِشَاةٍ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: حق مہر کم باندھنے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2109.   سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف ؓ پر زغفران کے نشانات دیکھے۔ تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے ایک عورت سے شادی کر لی ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”مہر کتنا دیا ہے؟“ کہا کہ گٹھلی کے وزن کے برابر سونا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں ایک ”نواة“ (گٹھلی) پانچ درہم کے برابر ہوتی ہے اور نش بیس درہم کا اور اوقیہ چالیس درہم کا۔