موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ قِلَّةِ الْمَهْرِ)
حکم : ضعیف
2110 . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جِبْرَائِيلَ الْبَغْدَادِيُّ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال:َ >مَنْ أَعْطَى فِي صَدَاقِ امْرَأَةٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ سَوِيقًا أَوْ تَمْرًا, فَقَدِ اسْتَحَلَّ<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُومَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ مَوْقُوفًا وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُومَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَمْتِعُ بِالْقُبْضَةِ مِنَ الطَّعَامِ، عَلَى مَعْنَى الْمُتْعَةِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ عَلَى مَعْنَى أَبِي عَاصِمٍ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب: حق مہر کم باندھنے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2110. موسیٰ بن مسلم بن رومان، ابوالزبیر سے، وہ سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی عورت کو مہر میں دو ہاتھ بھر کر ستو دے دیے یا کھجور، اس نے اس کو حلال کر لیا۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عبدالرحمٰن بن مھدی نے صالح بن رومان سے، انہوں نے ابو الزبیر سے، انہوں نے جابر بن عبداللہ ؓ سے موقوف روایت کیا ہے۔ اور ابوعاصم نے صالح بن رومان سے انہوں نے ابوالزبیر سے انہوں نے جابر ؓ سے روایت میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہم ایک مٹھی طعام پر متعہ کر لیا کرتے تھے۔ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا اس کو ابن جریج نے بواسطہ ابو الزبیر، جابر ؓ سے ابوعاصم کی طرح بیان کیا۔