موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل النبیﷺ
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ فِي الْوِصَالِ)
حکم : صحیح
2360 . حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْوِصَالِ، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ: إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ, إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى.
سنن ابو داؤد:
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: افطار کیے بغیر مسلسل روزے رکھے جانے کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2360. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے روزوں میں وصال کرنے سے منع فرمایا۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ تو وصال کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ بیشک مجھے کھلایا پلایا جاتا ہے۔“