قسم الحديث (القائل): موقوف علی صحابی اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي نَسْخِ نَفِيرِ الْعَامَّةِ بِالْخَاصَّةِ)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

2506.   حَدَّثَنَاعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ الْحَنَفِيِّ، حَدَّثَنِي نَجْدَةُ بْنُ نُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: {إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا}[التوبة: 39], قَالَ: فَأُمْسِكَ عَنْهُمُ الْمَطَرُ، وَكَانَ عَذَابَهُمْ .

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: خاص لوگوں کی وجہ سے عام لوگوں نے نفیر ( جہاد میں جانے ) کا حکم منسوخ ہونا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2506.   نجدہ بن نفیع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے سورۃ التوبہ (کی آیت 39) کی تفسیر پوچھی، جس میں ہے کہ ”اگر تم جہاد کے لیے نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں درد ناک عذاب سے دوچار کر دے گا۔“ انہوں نے فرمایا: ان سے بارش روک لی گئی اور یہی ان کا عذاب تھا۔