تشریح:
1۔ یعنی جس طرح مردار کا گوشت حلال اور جائز نہیں۔ یہی حکم لوٹ کے اس مال کا ہے۔ جو بلااستحقاق لیا جائے۔
2۔ نبی کریم ﷺ نے انتہائی مشقت اور احتیاج کے حالات میں بھی دوسروں کا حق کھانے کی اجازت نہیں دی۔
3۔ مالی سزا دینا (تعزیر بالمال) جائز ہے۔
4۔ امام پر واجب ہے کہ اپنی رعیت میں عدل وانصاف کا ہر حال میں اہتمام کرے۔ اس سے اللہ کی رحمت اترتی اور دشمن پر غلبہ ملتا ہے۔