قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ الْحَلْفِ بِالْآبَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3249.   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَهُ وَهُوَ فِي رَكْبٍ، وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ، فَقَالَ: >إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، فَمَنْ كَانَ حَالِفًا, فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْكُتْ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: آباء و اجداد کے نام کی قسم کھانے کی حرمت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3249.   سیدنا عمر بن خطاب ؓ کا بیان ہے کہ وہ ایک قافلے میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے رسول اللہ ﷺ انہیں آن ملے ۔ ( آپ ﷺ نے ان کو سنا ) جب کہ وہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے ، تو فرمایا ” اللہ تعالیٰ تمہیں منع فرماتا ہے کہ اپنے آباء و اجداد کی قسمیں کھاؤ ، جسے قسم کھانی ہو وہ اللہ کے نام کی قسم کھائے ، یا خاموش رہے ۔“