قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الرَّجُلِ يُكَفِّرُ قَبْلَ أَنْ يَحْنَثَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3276 .   حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ أَوْ قَالَ إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ يَمِينِي

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: قسم توڑ دینے میں بہتری ہو تو قسم توڑ دینی چاہیے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3276.   سیدنا ابوبردہ اپنے والد ( سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اﷲ کی قسم ! اگر میں کوئی قسم کھاؤں اور پھر اس کے خلاف کو بہتر پاؤں تو بالضرور «إن شاء الله» اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دوں گا اور وہی کروں گا جو بہتر ہو گا ۔ “ یا یوں فرمایا «إلا أتيت الذي هو خير وكفرت يميني» ” مگر میں وہ کروں گا جو بہتر ہو گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا ۔ “