قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3282 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! جَارِيَةٌ لِي صَكَكْتُهَا صَكَّةً! فَعَظَّمَ ذَلِكَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَفَلَا أُعْتِقُهَا؟ قَالَ: >ائْتِنِي بِهَا<، قَالَ: فَجِئْتُ بِهَا، قَالَ: >أَيْنَ اللَّهُ؟<، قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ، قَالَ: >مَنْ أَنَا؟<، قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: >أَعْتِقْهَا, فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مومن گردن ( لونڈی / غلام ) کے بیان میں

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3282.   سیدنا معاویہ بن حکم سلمی ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! میں نے اپنی لونڈی کو تھپڑ مارا ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے میرے لیے بہت برا قرار دیا ۔ میں نے عرض کیا : کیا میں اسے آزاد نہ کر دوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے میرے پاس لاؤ ۔ “ میں اسے آپ ﷺ کی خدمت میں لے آیا ۔ آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا ” اﷲ کہاں ہے ؟ اس نے کہا : آسمان پر ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” میں کون ہوں ؟ “ اس نے کہا : آپ اﷲ کے رسول ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے آزاد کر دو بلاشبہ یہ مومن ہے ۔ “