قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الِاسْتِثْنَاءِ فِي الْيَمِينِ بَعْدَ السُّكُوتِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3285.   حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَدْ أَسْنَدَ هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْنَدَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ شَرِيكٍ ثُمَّ لَمْ يَغْزُهُمْ

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: قسم کھانے کے بعد قدرے توقف سے «إن شاء الله» کہنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3285.   جناب عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ۔ اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ۔ “ اﷲ کی قسم ! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ۔ پھر فرمایا «إن شاء الله» ” اگر اﷲ نے چاہا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس حدیث کو کئی ایک نے شریک سے ‘ انہوں نے سماک سے ‘ اس نے عکرمہ سے ‘ اس نے ابن عباس ؓ سے ‘ اس نے نبی کریم ﷺ سے مسند روایت کیا ہے ۔ ولید بن مسلم نے شریک سے روایت میں کہا ہے ” پھر آپ ﷺ نے ان پر چڑھائی نہیں کی ۔ “