قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3300 .   حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْهُ قَالُوا هَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَكَلَّمَ وَيَصُومَ قَالَ مُرُوهُ فَلْيَتَكَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3300.   سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ ﷺ نے دیکھا کہ ایک آدمی دھوپ میں کھڑا ہے۔ آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت کیا، تو لوگوں نے کہا: یہ ابواسرائیل ہے۔ اس نے نذر مانی ہے کہ کھڑا ہی رہے گا، بیٹھے گا نہیں، نہ سایہ حاصل کرے گا اور نہ بات چیت کرے گا اور روزہ رکھے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کہو کہ بات چیت کرے، سایہ حاصل کرے اور بیٹھ جائے اور اپنا روزہ پورا کرے۔“