قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي حُسْنِ الْقَضَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3346.   حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَجَاءَتْهُ إِبِلٌ مِنْ الصَّدَقَةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ فَقُلْتُ لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطِهِ إِيَّاهُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً

سنن ابو داؤد:

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ادائیگی میں عمدگی کے بارے میں

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3346.   سیدنا ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) ایک جوان اونٹ ادھار لیا، پھر آپ ﷺ کے پاس صدقے کے اونٹ آ گئے۔ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ اس کا (جوان) اونٹ ادا کر دوں۔ میں نے عرض کیا گلے میں اس کے اونٹ سے عمدہ رباعی اونٹ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو، لوگوں میں بہترین وہی ہوتے ہیں جو ادائیگی میں بہترین ہوں۔“