موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي حِلْيَةِ السَّيْفِ تُبَاعُ بِالدَّرَاهِمِ)
حکم : صحیح
3352 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي شُجَاعٍ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ اشْتَرَيْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً بِاثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَفَصَّلْتُهَا فَوَجَدْتُ فِيهَا أَكْثَرَ مِنْ اثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تُبَاعُ حَتَّى تُفَصَّلَ
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
باب: تلوار کے دستے کی چاندی کو چاندی کے روپوں سے بیچنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3352. سیدنا فضالہ بن عبید ؓ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن میں نے بارہ دینار میں ایک ہار خریدا، اس میں سونا اور نگینے تھے۔ پس میں انہیں جدا جدا کیا تو مجھے اس میں بارہ دینار سے زیادہ کا سونا ملا، میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جدا کیے بغیر نہ بیچا جائے۔“